Illinois Early Intervention Clearinghouse

نتائج: EI کی کامیابی کا اندازہ لگانا

خاندان کے اہداف
ابتدائی مداخلت میں آپ کی شرکت کے جزو کے طور پر، ہم درج ذیل تین اہم شعبوں میں معلومات اور مہارتیں حاصل کرنے میں آپ کی مدد کریں گے:

  • اپنے حقوق سے آپ کی واقفیت
  • اپنے بچے کی ضروریات سے باخبر رکھنا
  • اپنے بچے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مناسب اقدامات اپنانا

بچے کے اہداف
یہ جاننا اہم ہے کہ ابتدائی مداخلت کی سروسز حاصل کرنے کے نتیجے میں آپ کا بچہ کس طرح سے نشوونما پا رہا ہے۔ آپ اپنے بچے کے مخصوص ماحول میں ہوتے ہوئے سرگرمیوں میں مشغولیت کا مشاہدہ کرتے ہیں جو ٹیم کے دوسرے ممبرز نہیں کرتے۔ بچے کے حوالے سے تین اہداف یہ ہیں:

  • مثبت سماجی تعلقات قائم کرنا
  • علم اور مہارتیں سیکھنا اور انہیں استعمال میں لانا
  • ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مناسب اقدامات اپنانا

IFSP کے عملی اہداف
عملی اہداف سے مراد ایسے فوائد یا نتائج ہیں جو ابتدائی مداخلت میں شرکت کے نتیجے میں آپ اپنے بچے اور خاندان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ اہداف آپ کی روزمرہ زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں آپ کے خاندان کے انفرادی سروس پلان (IFSP) میں شامل کیا جاتا ہے جسے آپ اپنی EI ٹیم کے ساتھ مل کر تشکیل دیتے ہیں۔

آپ اپنے بچے کی نشوونما میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں
EI ٹیم کے ممبر کے طور پر، آپ کی فعال شرکت اہم ہوتی ہے کیونکہ آپ اپنے بچے کو بہترین طور پر جانتے ہیں! اس حوالے سے آپ کیسے مدد کر سکتے ہیں؟

  • جب آپ گھر پر ہوں اور بچہ آپ کے آس پاس ہو تو اس کا مشاہدہ کریں
  • جو باتیں آپ کے علم میں آئیں وہ EI ٹیم کے دوسرے ممبرز کو بھی بتائیں
  • اگر اپنے بچے کے حوالے سے آپ کے کوئی سوالات ہوں تو اپنی EI ٹیم سے پوچھیں
  • خاندان کے اہداف پر مبنی سروے مکمل کریں۔

Title in English: Early Intervention Outcomes